Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں پر رپورٹ

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 03:38pm

کورونا وائرس سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو ہوئی اور آج یعنی چودہ مئی تک اموات ساڑھے سات سو سے زائد ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کب پاکستان میں رپورٹ ہوا ۔ اس وائرس میں کیسے کیسے اضافہ ہوا ۔

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا کورونا وائرس چھبیس فروری کو پاکستان پہنچا،ایران سے واپس آنیوالے کراچی کے طالبعلم میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

  صرف ایک ماہ بعد یعنی چھبیس مارچ کو یہ کیسز بڑھتے بڑھتے بارہ سو پینتیس ہوگئے۔

ایک ماہ مزید بیتا اور اس دوران یعنی ستائیس اپریل تک متاثرین کی تعداد چودہ ہزار اُناسی  تک پہنچ گئی ۔  اِن تیس دنوں میں بارہ ہزار  آٹھ سو پینتالیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وقت بدلا اور کیسز بڑھتے چلے گئے اورصرف یکم مئی سے اب تک مریضوں کی تعداد میں اٹھارہ ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد متاثرین کی تعداد پینتیس ہزار سے اوپر چلی گئی۔

کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت اٹھارہ مارچ کو سامنے آئی ۔ جب خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا مریض خالق حقیقی سے جاملا۔

اگلے چودہ روز میں یعنی اکتیس مارچ تک مزید چوبیس افراد جان سے گئے اور اموات کی تعداد چھبیس ہوگئی۔ اپریل کے پہلے پندرہ روز میں اٹھانوے افراد لقمہ اجل بنے اور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئیں۔

سولہ سے تیس اپریل تک مزید دو سو اکسٹھ افراد خالق حقیقی سے جاملے اور اموات کی   تعداد تین سو پچیاسی ہوگئیں۔اور صرف مئی کے پہلے چودہ روز میں ساڑھے تین سو سے زائد مریض جان سے گئے ۔ یوں  ملک میں کورونا وائرس سے اموات   سات سو ستر ہوگئی ہیں۔